جلد افطار کرنا
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْإِفْطَارَ.
سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب تک لوگ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے، ہمیشہ خیر میں رہیں گے ١ ؎۔
It was narrated from Sahl bin Sad that the Prophet ﷺ said: "The people will remain upon goodness so long as they hasten to break the fast." (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی سورج ڈوبنے کے بعد روزہ کھولنے میں دیر نہ کریں گے تو ہمیشہ خیر میں رہیں گے، یہ مطلب نہیں ہے کہ وقت سے پہلے ہی روزہ کھول دیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصوم ٩ (١٠٩٨)، (تحفة الأشراف: ٤٧٢٢)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم ٤٥ (١٩٥٧)، سنن الترمذی/الصوم ١٣ (٦٩٩)، موطا امام مالک/الصیام ٣ (٦)، سنن الدارمی/الصوم ١١ (١٧٤١) (صحیح )