سفر میں روزہ رکھنا
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ وَأَفْطَرَ.
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سفر میں روزہ رکھا بھی ہے، اور نہیں بھی رکھا ہے ١ ؎۔
It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah ﷺ fasted while he was traveling. and he broke his fast." (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سفر میں روزہ رکھنے کے سلسلہ میں اختیار ہے چاہے رکھے یا نہ رکھے، اور آگے جو باب آ رہا ہے اس کی حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ سفر میں روزہ نہ رکھنا افضل ہے، اس لئے بہتر یہی ہے کہ سفر میں روزہ نہ رکھا جائے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصوم ٣٨ (١٩٤٨)، صحیح مسلم/الصوم ١٥ (١١١٣)، سنن النسائی/الصوم ٣١ (٢٢٩٣)، (تحفة الأشراف: ٦٤٢٥)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصوم ٤٢ (٢٤٠٤)، موطا امام مالک/الصیام ٧ (٢١)، مسند احمد (١/٢٤٤، ٣٥٠)، سنن الدارمی/الصوم ١٥ (١٧٤٩) (صحیح )