Sunan Ibne-Majah 1289

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1289Sunan Ibne-Majah

عیدین کا خطبہ

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى، فَخَطَبَ قَائِمًا، ثُمَّ قَعَدَ قَعْدَةً، ثُمَّ قَامَ.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عید الفطر یا عید الاضحی میں گئے، تو آپ ﷺ نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا، پھر تھوڑی دیر بیٹھے، پھر کھڑے ہوگئے۔

It was narrated that Jâbir said: “The Messenger of Allah ﷺ went out on the Day of Al-Fitr’ or Al-Adha, and delivered a sermon standing up. Then he sat down briefly, then stood up again.” (Da’if)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٢٦٦١، ومصباح الزجاجة: ٤٤٩) (منکر) (سند میں اسماعیل بن مسلم اور ابوبحر ضعیف ہیں، نیز ابوالزبیر مدلس اور روایت عنعنہ سے کی ہے، اس لئے یہ سنداً اور متناً ضعیف ہے، صحیح مسلم میں جابر بن سمرہ ؓ سے یہ خطبہ جمعہ میں محفوظ ہے )