Sunan Ibne-Majah 1203

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1203Sunan Ibne-Majah

نماز میں بھول جانا

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ زُرَارَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَزَادَ أَوْ نَقَصَ، قَالَ إِبْرَاهِيمُ: وَالْوَهْمُ مِنِّي، فَقِيلَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَزِيدَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ؟، قَالَ: إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ، فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، ثُمَّ تَحَوَّلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ.

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی، آپ نے کچھ زیادہ یا کچھ کم کردیا، (ابراہیم نخعی نے کہا یہ وہم میری جانب سے ہے) تو آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! کیا نماز میں کچھ زیادتی کردی گئی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: میں بھی انسان ہی ہوں، جیسے تم بھولتے ہوں ویسے میں بھی بھولتا ہوں، لہٰذا جب کوئی شخص بھول جائے تو بیٹھ کر دو سجدے کرے پھر نبی اکرم ﷺ قبلہ کی جانب گھوم گئے، اور دو سجدے کئے۔

It was narrated that Abdullah said: "The Messenger of Allah ﷺ SAW prayed, and he added or omitted something." (One of the narrators) Ibrahim said: "The confusion sterns from me (i.e., he was not sure which it was)." lt was said to him: O Messenger of Allah! ﷺ Has something been added to the prayer? He said: I am only human, I forget just as you forget. If anyone of you forgets, let him perform two prostrations when he is sitting (at the end). Then the Prophet ﷺ SAW turned and prostrated twice."(Sahih).

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المساجد ١٩ (٥٧٢)، سنن ابی داود/الصلاة ١٩٦ (١٠٢١)، (تحفة الأشراف: ٩٤٢٤)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة ٢٣ (٤٠١)، سنن الترمذی/الصلاة ١٧٣ (٣٩٢)، سنن النسائی/السہو ٢٥ (١٢٤٢)، مسند احمد (١/٣٧٩، ٤٢٩، ٤٣٨، ٤٥٥) (صحیح )