اس شخص کا بیان جو دو مرتبہ بیعت کرے۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ ، قَالَ: بَايَعْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ، فَقَالَ لِي: يَا سَلَمَةُ، أَلَا تُبَايِعُ ؟، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ بَايَعْتُ فِي الْأَوَّلِ، قَالَ: وَفِي الثَّانِي.
ہم سے ابوالعاصم نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ابی عبید نے، ان سے سلمہ ؓ نے بیان کیا کہ ہم نے نبی کریم ﷺ سے درخت کے نیچے بیعت کی۔ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا سلمہ! کیا تم بیعت نہیں کرو گے؟ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے پہلی ہی مرتبہ میں بیعت کرلی ہے، فرمایا کہ اور دوسری مرتبہ میں بھی کرلو۔
Narrated Salama (RA) : We gave the oath of allegiance to the Prophet ﷺ under the tree. He said to me, "O Salama! Will you not give the oath of allegiance?" I replied, "O Allahs Apostle ﷺ ! I have already given the oath of allegiance for the first time." He said, (Give it again) for the second time.