عورتوں کے خواب کا بیان
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، بِهَذَا، وَقَالَ: مَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِهِ، قَالَتْ: وَأَحْزَنَنِي فَنِمْتُ فَرَأَيْتُ لِعُثْمَانَ عَيْنًا تَجْرِي، فَأَخْبَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: ذَلِكَ عَمَلُهُ.
ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی اور انہیں زہری نے یہی حدیث بیان کی اور بیان کیا کہ (نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ) میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ انہوں نے بیان کیا کہ اس کا مجھے رنج ہوا۔ (کہ عثمان ؓ کے متعلق کوئی بات یقین کے ساتھ معلوم نہیں ہے) چناچہ میں سو گئی اور میں نے خواب میں دیکھا کہ عثمان ؓ کے لیے ایک جاری چشمہ ہے۔ میں نے اس کی اطلاع نبی کریم ﷺ کو دی تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ ان کا نیک عمل ہے۔
Narrated Az-Zuhri (RA) : Regarding the above narration, The Prophet ﷺ said, "I do not know what Allah will do to him (Uthman bin Mazun)." Um Al-Ala said, "I felt very sorry for that, and then I slept and saw in a dream a flowing spring for Uthman bin Mazun, and told Allahs Apostle ﷺ of that, and he said, "That flowing spring symbolizes his good deeds."