Sahih Bukhari 6964

حیلوں کا بیان

6964Sahih Bukhari

خرید وفروخت میں دھوکہ دہی کی ممانعت کا بیان اور ایوب نے کہا کہ لوگ اللہ کو دھوکہ دیتے ہیں جس طرح آدمی کو دھوکہ دیتے ہیں اگر وہ کام کو ظاہر کرکے کریں تو مجھ بہت آسان ہے

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَجُلًا ذَكَرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ، فَقَالَ: إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ: لَا خِلَابَةَ.

ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن دینار نے اور ان سے عبداللہ بن عمر ؓ نے کہ ایک صحابی نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا کہ وہ خریدو فروخت میں دھوکہ کھا جاتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب تم کچھ خریدا کرو تو کہہ دیا کرو کہ اس میں کوئی دھوکہ نہ ہونا چاہیے۔

Narrated Abdullah bin Umar (RA) : A man mentioned to the Prophet ﷺ that he had always been cheated in bargains. The Prophet ﷺ said, "Whenever you do bargain, say, No cheating."