Sahih Bukhari 6926

مرتدوں اور دشمنوں سے توبہ کرانا

6926Sahih Bukhari

جب ذمی یا اس کے علاوہ کوئی شخص نبی ﷺ کو کنایۃ برابھلا کہے اور صراحۃ نہ کہے۔ جیسے السام علیک کہنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: مَرَّ يَهُودِيٌّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: السَّامُ عَلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَعَلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَدْرُونَ مَا يَقُولُ ؟ قَالَ: السَّامُ عَلَيْكَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَقْتُلُهُ ؟، قَالَ: لَا، إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمْ أَهْلُ الْكِتَابِ، فَقُولُوا وَعَلَيْكُمْ.

ہم سے محمد بن مقاتل ابوالحسن مروزی نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا ہم کو شعبہ بن حجاج نے، انہوں نے ہشام بن زید بن انس سے، وہ کہتے تھے میں نے اپنے دادا انس بن مالک ؓ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ ایک یہودی نبی کریم ﷺ کے پاس سے گزرا کہنے لگا السام عليك. یعنی تم مرو۔ نبی کریم ﷺ نے جواب میں صرف وعليك. کہا (تو بھی مرے گا) پھر آپ ﷺ نے صحابہ ؓ سے فرمایا کہ تم کو معلوم ہوا، اس نے کیا کہا؟ اس نے السام عليك. کہا۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! (حکم ہو تو) اس کو مار ڈالیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا، نہیں۔ جب کتاب والے یہود اور نصاریٰ تم کو سلام کیا کریں تو تم بھی یہی کہا کرو وعليكم۔

Narrated Anas bin Malik (RA): A Jew passed by Allahs Apostle ﷺ and said, "As-Samu Alaika." Allahs Apostle ﷺ said in reply, "We Alaika." Allahs Apostle ﷺ then said to his companions, "Do you know what he (the Jew) has said? He said, As-Samu Alaika." They said, "O Allahs Apostle ﷺ ! Shall we kill him?" The Prophet, said, "No. When the people of the Book greet you, say: Wa Alaikum."