Sahih Bukhari 6748

فرائض کی تعلیم کا بیان

6748Sahih Bukhari

لعان کرنے والوں کی میراث کا بیان

حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَاأَنَّ رَجُلًا لَاعَنَ امْرَأَتَهُ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَانْتَفَى مِنْ وَلَدِهَا، فَفَرَّقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا، وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِالْمَرْأَةِ.

مجھ سے یحییٰ بن قزعہ نے بیان کیا، کہا ہم سے مالک نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر ؓ نے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے نبی کریم ﷺ کے زمانہ میں لعان کیا اور اس کے بچہ کو اپنا بچہ ماننے سے انکار کردیا تو نبی کریم ﷺ نے دونوں کے درمیان جدائی کرا دی اور بچہ عورت کو دے دیا۔

Narrated Ibn Umar (RA) : A man and his wife had a case of Lian (or Mulaana) during the lifetime of the Prophet ﷺ and the man denied the paternity of her child. The Prophet ﷺ gave his verdict for their separation (divorce) and then the child was regarded as belonging to the wife only.