Sahih Bukhari 6698

قسموں اور نذروں کا بیان

6698Sahih Bukhari

اس شخص کا بیان جو مرجائے اور اس کے ذمے نذر واجب ہو۔ اور ابن عمر نے ایک عورت کو جس کی ماں نے قباء میں نماز پڑھنے کی نذر مانی تھی کہا کہ اس کی طرف سے نماز پڑھ لے اور ابن عباس نے بھی اسی طرح کیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، أَخْبَرَهُ: أَنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيّ، اسْتَفْتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي نَذْرٍ كَانَ عَلَى أُمِّهِ، فَتُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ تَقْضِيَهُ، فَأَفْتَاهُ أَنْ يَقْضِيَهُ عَنْهَا، فَكَانَتْ سُنَّةً بَعْدُ.

ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا ہم کو شعیب نے خبر دی، ان سے زہری نے، انہیں عبیداللہ بن عبداللہ نے خبر دی، انہیں ابن عباس ؓ نے خبر دی، انہیں سعد بن عبادہ ؓ نے خبر دی کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے ایک نذر کے بارے میں پوچھا جو ان کی والدہ کے ذمہ باقی تھی اور ان کی موت نذر پوری کرنے سے پہلے ہوگئی تھی۔ نبی کریم ﷺ نے انہیں فتویٰ دیا کہ نذر وہ اپنی ماں کی طرف سے پوری کردیں۔ چناچہ بعد میں یہی طریقہ مسنونہ قرار پایا۔

Narrated Said bin Ubadah Al-Ansari (RA) : that he consulted the Prophet ﷺ about a vow that had been made by his mother who died without fulfilling it. The Prophet ﷺ gave his verdict that he should fulfill it on her behalf. The verdict became Sunna (i.e. the Prophets tradition).