اللہ تعالیٰ انسان اور اس کے قلب کے درمیان حائل ہوتا ہے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَبُو الْحَسَنِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَثِيرًا مِمَّا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْلِفُ: لَا وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ.
ہم سے ابوالحسن محمد بن مقاتل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم کو عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا ہم کو موسیٰ بن عقبہ نے خبر دی، ان سے سالم نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ ؓ نے بیان کیا کہ اکثر نبی کریم ﷺ قسم کھایا کرتے تھے کہ نہیں! دلوں کو پھیرنے والے کی قسم۔
Narrated Abdullah (RA) : When taking an oath, the Prophet ﷺ very often used to say, "No, by Him Who turns the hearts."