Sahih Bukhari 6589

دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان

6589Sahih Bukhari

حوض کوثر کا بیان۔ اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ بیشک ہم نے تجھ کو کوثر عطا کیا ہے اور عبداللہ بن زید نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا صبر کرو یہاں تک تم مجھ سے حوض پر ملو۔

حَدَّثَنَا عَبْدَانُ ، أَخْبَرَنِي أَبِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدَبًا ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ.

ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا مجھ کو میرے والد نے خبر دی، انہیں شعبہ نے، ان سے عبدالملک نے بیان کیا، کہا کہ میں نے جندب ؓ سے سنا، کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا، نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں حوض پر تم سے پہلے موجود ہوں گا۔

Narrated Jundab (RA) : I heard the Prophet, saying, "I am your predecessor at the Lake-Fount. (Al-Kauthar) .