Sahih Bukhari 6160

ادب کا بیان

6160Sahih Bukhari

کسی شخص کا (کسی کو) ویلک کہنا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ لَهُ: ارْكَبْهَاقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ارْكَبْهَا وَيْلَكَفِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ.

مجھ سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، وہ امام مالک سے روایت کرتے ہیں، وہ ابوالزناد سے، وہ اعرج سے، وہ ابوہریرہ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو دیکھا کہ قربانی کا اونٹ ہنکائے جا رہا ہے۔ آپ ﷺ نے اس سے کہا کہ تو اس پر سوار ہوجا۔ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو قربانی کا اونٹ ہے۔ آپ ﷺ نے دوسری بار یا تیسری بار فرمایا کہ تیری خرابی ہو، تو سوار ہوجا۔

Narrated Abu Hurairah (RA) : Allahs Apostle ﷺ saw a man driving a Badana (a camel for sacrifice) and said to him, "Ride on it." The man said, "O Allahs Apostle ﷺ ! It is a Bandana." The Prophet ﷺ said, "Ride on it, woe to you!" on the second or third time.