Sahih Bukhari 5218

نکاح کا بیان

5218Sahih Bukhari

مرد کا کسی ایک بیوی کو زیادہ چاہنے کا بیان

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، عَنْ عُمَرَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، دَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّةِ، لَا يَغُرَّنَّكِ هَذِهِ الَّتِي أَعْجَبَهَا حُسْنُهَا حُبُّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاهَا، يُرِيدُ عَائِشَةَ، فَقَصَصْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَبَسَّمَ.

ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان نے بیان کیا، ان سے یحییٰ نے، ان سے عبید بن حنین نے، انہوں نے ابن عباس ؓ سے سنا، انہوں نے عمر ؓ سے کہ آپ حفصہ کے یہاں گئے اور ان سے کہا کہ بیٹی اپنی اس سوکن کو دیکھ کر دھوکے میں نہ آجانا جسے اپنے حسن پر اور رسول اللہ ﷺ کی محبت پر ناز ہے۔ آپ کا اشارہ عائشہ ؓ کی طرف تھا (عمر ؓ نے بیان کیا) کہ پھر میں نے یہی بات آپ کے سامنے دہرائی آپ مسکرا دیئے۔

Narrated Ibn Abbas (RA) : that Umar entered upon Hafsah (RA) and said, "O my daughter! Do not be misled by the manners of her who is proud of her beauty because of the love of Allahs Apostle ﷺ for her." By her he meant Aisha (RA). Umar added, "Then I told that to Allahs Apostle ﷺ and he smiled (on hearing that)."