Sahih Bukhari 5081

نکاح کا بیان

5081Sahih Bukhari

چھوٹی عمر والی کا بڑی عمر والے سے نکاح کرنے کا بیان

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ عِرَاكٍ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَخَطَبَ عَائِشَةَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: إِنَّمَا أَنَا أَخُوكَ، فَقَالَ: أَنْتَ أَخِي فِي دِينِ اللَّهِ وَكِتَابِهِ وَهِيَ لِي حَلَالٌ.

ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے، ان سے یزید بن حبیب نے، ان سے عراک بن مالک نے اور ان سے عروہ نے کہ نبی کریم ﷺ نے عائشہ ؓ سے شادی کے لیے ابوبکر صدیق ؓ سے کہا۔ ابوبکر ؓ نے نبی کریم ﷺ سے عرض کی کہ میں آپ کا بھائی ہوں۔ (تو عائشہ سے کیسے نکاح کریں گے) نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کے دین اور اس کی کتاب پر ایمان لانے کے رشتہ سے تم میرے بھائی ہو اور عائشہ میرے لیے حلال ہے۔

Narrated Ursa (RA) : The Prophet ﷺ asked Abu Bakr (RA) for Aishas hand in marriage. Abu Bakr (RA) said "But I am your brother." The Prophet ﷺ said, "You are my brother in Allahs religion and His Book, but she (Aisha) is lawful for me to marry."