Sahih Bukhari 4857

تفاسیر کا بیان

4857Sahih Bukhari

باب: آیت کی تفسیر ”اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے کی طرف وحی کی جو بھی وحی کی“۔

حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ زِرًّا عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى: فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى 9 فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى 10 سورة النجم آية 9-10، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ: أَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى جِبْرِيلَ لَهُ سِتُّ مِائَةِ جَنَاحٍ.

ہم سے طلق بن غنام نے بیان کیا، ان سے زائدہ بن قدامہ کوفی نے بیان کیا، ان سے سلیمان شیبانی نے بیان کیا کہ میں نے زر بن حبیش سے اس آیت کے بارے میں پوچھا فكان قاب قوسين أو أدنى * فأوحى إلى عبده ما أوحى الخ یعنی سو دو کمانوں کا فاصلہ رہ گیا بلکہ اور بھی کم۔ پھر اللہ نے اپنے بندے پر وحی کی جو کچھ بھی نازل کیا تو انہوں نے بیان کیا کہ ہمیں عبداللہ بن مسعود ؓ نے خبر دی کہ محمد ﷺ نے جبرائیل (علیہ السلام) کو دیکھا تھا جن کے چھ سو پر تھے۔

Narrated Ashshaibani (RA) : I asked Sir about the Statement of Allah: And was at a distance of but two bow-lengths or (even) nearer. So did Allah convey the Inspiration to His slave ( Gabriel (علیہ السلام)) and then he ( Gabriel (علیہ السلام)) conveyed that to Muhammad. (53.10) He said, "Abdullah (bin Masud) informed us that Muhammad had seen Gabriel (علیہ السلام) with six hundred wings."