Sahih Bukhari 4170

غزوات کا بیان

4170Sahih Bukhari

باب: غزوہ حدیبیہ کا بیان۔

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِشْكَابٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: لَقِيتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَقُلْتُ: طُوبَى لَكَ صَحِبْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَايَعْتَهُ تَحْتَ الشَّجَرَةِ، فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثْنَا بَعْدَهُ.

مجھ سے احمد بن اشکاب نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے محمد بن فضیل نے بیان کیا ‘ ان سے علاء بن مسیب نے ‘ ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ میں براء بن عازب ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا ‘ مبارک ہو! آپ کو نبی کریم ﷺ کی خدمت نصیب ہوئی اور نبی کریم ﷺ سے آپ نے شجر (درخت) کے نیچے بیعت کی۔ انہوں نے کہا بیٹے! تمہیں معلوم نہیں کہ ہم نے نبی کریم ﷺ کے بعد کیا کیا کام کئے ہیں۔

Narrated Al-Musaiyab (RA) : I met Al-Bara bin Azib (RA) and said (to him). "May you live prosperously! You enjoyed the company of the Prophet ﷺ and gave him the Pledge of allegiance (of Al-Hudaibiya) under the Tree." On that, Al-Bara said, "O my nephew! You do not know what we have done after him (i.e. his death)."