Sahih Bukhari 1655

حج کا بیان

1655Sahih Bukhari

باب: منی میں نماز پڑھنے کا بیان۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى رَكْعَتَيْنِ، وَأَبُو بَكْرٍ وعُمَرُ وعُثْمَانُصَدْرًا مِنْ خِلَافَتِهِ.

ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، کہا کہ مجھے یونس نے ابن شہاب سے خبر دی، کہا کہ مجھے عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر ؓ نے اپنے باپ سے خبر دی کہ رسول اللہ ﷺ نے منیٰ میں دو رکعات پڑھیں اور ابوبکر اور عمر ؓ بھی ایسا کرتے رہے اور عثمان ؓ بھی خلافت کے شروع ایام میں (دو ) ہی رکعت پڑھتے تھے۔

Narrated Abdullah bin Umar : Allahs Apostle ﷺ offered a two-Rakat prayer at Mina. Abu Bakr, Umar and Uthman, (during the early years of his caliphate) followed the same practice.