باب: مسلمانوں کی نابالغ اولاد کہاں رہے گی؟
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّه سَمِعَ الْبَرَاءَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَام، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لَهُ مُرْضِعًا فِي الْجَنَّةِ.
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ ان سے عدی بن ثابت نے بیان کیا ‘ انہوں نے براء بن عازب ؓ سے سنا ‘ انہوں نے فرمایا کہ جب ابراہیم (نبی کریم ﷺ کے صاحبزادے) کا انتقال ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بہشت میں ان کے لیے ایک دودھ پلانے والی ہے۔
Narrated Al-Bara: When Ibrahim (the son of Prophet) expired, Allahs Apostle ﷺ said, "There is a wet-nurse for him in Paradise."