باب: جنازہ کے ساتھ جانے کی فضیلت۔
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ نَافِعًا ، يَقُولُ: حُدِّثَ ابْنُ عُمَرَ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، يَقُولُ: مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً فَلَهُ قِيرَاطٌ، فَقَالَ: أَكْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَيْنَا. فَصَدَّقَتْ يَعْنِي عَائِشَةَ أَبَا هُرَيْرَةَ وَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: لَقَدْ فَرَّطْنَا فِي قَرَارِيطَ كَثِيرَةٍ فَرَّطْتُ ضَيَّعْتُ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ.
ہم سے ابوالنعمان نے بیان کیا ‘ ان سے جریر بن حازم نے بیان کیا ‘ کہا کہ میں نے نافع سے سنا ‘ آپ نے بیان کیا کہ ابن عمر ؓ نے بیان کیا کہ ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ جو دفن تک جنازہ کے ساتھ رہے اسے ایک قیراط کا ثواب ملے گا۔ ابن عمر ؓ نے فرمایا کہ ابوہریرہ احادیث بہت زیادہ بیان کرتے ہیں۔ پھر ابوہریرہ ؓ کی عائشہ ؓ نے بھی تصدیق کی اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ ارشاد خود سنا ہے۔ اس پر ابن عمر ؓ نے کہا کہ پھر تو ہم نے بہت سے قیراطوں کا نقصان اٹھایا۔ (سورۃ الزمر میں جو لفظ) فرطت آیا ہے اس کے یہی معنی ہیں میں نے ضائع کیا۔
Narrated Nafi (RA): Ibn Umar (RA) was told that Abu Hurairah (RA) said, "Whoever accompanies the funeral procession will have a reward equal to one Qirat." Ibn Umar (RA) said, " Abu Hurairah (RA) talks of a too enormous reward." Aisha (RA) attested Abu Hurairah (RA) s narration and said, "I heard Allahs Apostle ﷺ saying like that." Ibn Umar (RA) said, "We have lost numerous Qirats." ________