Fiqhپانچویں دن،۱۲ ذی الحجہ اور مکہ معظمہ کو واپسی

پانچویں دن،۱۲ ذی الحجہ اور مکہ معظمہ کو واپسی

Topic 285 of 300

آج کا کام تینوں جمرات کی رمی کرنا ہے ، زوال کے بعد تینوں جمرات کی رمی کرے جس طرح ۱۱ ذی الحجہ کو کی ہے ، بارہویں کی رمی کا مسنون وقت زوال سے غروب تک ہے ، اور غروب سے لیکر صبح صادق تک وقت مکروہ ہے مگرعورتوں اور ضعیفوں کے لئے مکروہ نہیں ہے ، اگر اب تک قربانی نہ کی ہو یا طوافِ زیارت نہ کیا ہو تو آج سورج چھپنے سے پہلے ضرور کر لے اور آج کی رمی بھی کر لے ۔