مزدلفہ سے منیٰ روانگی

Topic 277 of 300

جب طلوع آفتاب میں دو رکعت ادا کرنے کے بقدر وقت رہ جائے تو مزدلفہ سے منی کے لئے روانہ ہو جائے ، اس کے بعد تاخیر کرنا خلاف سنت ہے، اور بہتر یہ ہے کہ آج کی رمی کے لئے سات کنکریاں جمع کر لے چنے یا کھجور کی چھوٹی گٹھلی کے برابر مزدلفہ سے اٹھا کر ساتھ لے جائے ورنہ کہیں سے بھی اٹھا لینا جائزہے ۔