Topic 25 of 300

ایمان کے احکام

ایمان کے احکام مومن کے لئے ایمان کے سات احکام ہیں ان کو حقوق مومن بھی کہتے ہیں۔ جن میں سے پانچ دنیا کے متعلق ہیں اور دو آخرت کے متعلق دنیا کے متعلق 1. حکم شرعی کے بغیر قتل نہیں کیا جائے گا 2. حکم شرعی کے بغیر قید نہیں کیا جائے گا 3. اس کا مال ناحق نہ کھایا جائے گا 4. اس کو تکلیف نہیں دی جائے گی 5. اس پر برائی کا ظن جائز نہیں ہے جب تک کہ ظاہر نہ ہو جائے آخرت کے متعلق 1. مومن قطعی یعنی دائمی دوزخی نہ ہو گا سوائے شرک کے خواہ کتنے ہی بڑے بڑے گناہ کئے ہوں۔ آخر کسی وقت میں جنت میں جائے گا 2. جب نیکیوں اور بدیوں کا وزن کیا جائے گا تو جس کی نیکیاں بھاری ہونگی وہ کامیاب ہو گا اس پر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہو گا اور اس کو حساب کے بغیر جنت میں داخل کریں گے اور جس کی بدیاں غالب ہونگی وہ بقر گناہ سزا بھگت کر جنت میں جائے گا اور اللہ تعالیٰ چاہے تو اس کو محض اپنے فضل و کرم سے یا حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے یا دیگر انبیاء و اولیاء کی شفاعت سے بخش دے اور چاہے تو گناہ کے مطابق عذاب دے کر جنت میں داخل کر دے۔ مومن کو کبھی ناامید نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی بے خوف رہنا چاہیے