اسلام

Topic 2 of 300

اسلام ہی سچا مذہب ( دین) ہے جو تمام دین و دنیا کی بھلائیاں اور نیک باتیں سکھاتا ہے اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک مقبول و پسندیدہ دین اسلام ہی ہے بقولہ تعالیٰ

اِنَّ الدِّینَ عِندَاللّٰہِ الاِسلَامُ (آل عمران)

" بیشک دین اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک اسلام ہی ہے "

ایضاً قال اللّٰہ تعالیٰ

وَرَضِیتُ لَکمُ الاِسلَامَ دِینَا ( سورہ المائدہ)

" میں نے تمہارے لئے دینِ اسلام کو پسند فرما لیا ہے۔"

اور اسلام کو ماننے والے لوگ مسلمان کہلاتے ہیں۔