Topic 196 of 300
سجدۂ تلاوت کا بیان
تمام قرآن مجید میں چودہ مقام ایسے ہیں جن کو پڑھنے یا سننے سے سجدۂ تلاوت کرنا واجب ہو جاتا ہے وہ یہ ہیں
1.سورة اعراف کے اخیر میں ،
2.سورة رعد کے دوسرے رکوع میں ،
3.سورة النحل کے پانچویں رکوع میں ،
4.سورة بنی اسرائیل کو بارہویں رکوع میں ،
5.سورة مریم کے چوتھے رکوع میں ،
6.سورة الحج کے دوسرے رکوع میں ،
7.سورة فرقان کے پانچویں رکوع میں ،
8.سورة نمل کے دوسرے رکوع میں ،
۹.سورة الم تنزیل السجدہ کے دوسرے رکوع میں ،
10.سورة ص کو دوسرے رکوع میں ،
11.سورة حم سجدہ کے پانچویں رکوع میں ،
12.اورسورة النجم کے اخیر میں ،
13.سورة اذا السماء النشقت میں ،
14.سورة اقراء میں ،
آیت سجدہ کے مقام پر عوام کی سہولت کے لئے قرآن مجید کے حاشیہ پر لفظ سجدہ لکھا ہوا رہتا ہے