اَللّٰهُمَّ اِنَّ عَفْوَكَ عَنْ ذُنُوْبِىْ وَ تَجَاوُزَكَ عَنْ خَطِيْئَتِىْ اَطْمَعَنِىْ اَنْ اَسْاَلَكَ مَا لَا اَسْتَوْجِـبُهُ مِمَّا قَصَّرْتُ فِيْهِ ، اَدْعُوْكَ آمِنًا وَاَسْاَلُكَ مُسْتَأْنِسًا وَاِنَّكَ لَلْمُحْسِنُ اِلَىَّ وَاِنِّىْ لَلْمُسِىْءُ اِلىٰ نَفْسِىْ فِيْمَا بَيْنِىْ وَ بَيْنَكَ ، تَتَوَدَّدُ اِلَىَّ بِالنِّعَمِ وَاَتَبَغَّضُ اِلَيْكَ بِالْمَعَاصِىْ وَلكِنَّ الثِّقَةَ بِكَ حَمَلَتْنِىْ عَلىَ الْجَرَاءَةِ عَلَيْكَ فَعُدْ بِفَضْلِكَ وَ اِحْسَانِكَ عَلَىَّ اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ لَا اِلٰهَ غَيْرُكَ ، وَالْبَدِيْعُ لَيْسَ قَبْلَكَ شَىْءٌ وَالدَّائِمُ غَيْرُ الْغَافِلِ ، وَالَّذِىْ لَا يَمُوْتُ وَ خَالِقُ مَا يُــــرَى وَ مَا لَا يُـــرَى وَ كُلَّ يَوْمٍ اَنْتَ فِىْ شَأْنٍ، اَللّٰهُمَّ وَسِعْتَ كُلَّ شَىْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا يَا رَحْمَانُ يَا رَحِيْمُ يَا حَلِيْمُ يَا كَرِيْمُ يَا اَحَدُ يَا صَمَدُ يَا حَيُّ يَا مُحْيِىْ يَا حَيُّ يَا قَيُّوْمُ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ يَا رَبَّنَا اِنَّا عَبِيْدُكَ وَفِىْ سَبِيْلِكَ اِجْعَلْ لَنَا السَّبِيْلَ اِلىٰ كُلِّ خَيْرٍ.
O Allah, indeed Your forgiveness of my sins and Your overlooking of my mistakes have granted me the courage to ask You for what I do not deserve, of what I have fallen short in. I supplicate to You while feeling secure, and I ask You while feeling affable. Indeed, You are Bountiful towards me, while I am the one who wrongs myself in what lies between me and You. You have been approachable (friendly) towards me by bestowing Your blessings, while I earned Your wrath through disobedience. But my trust in You has led me to be daring in relying on You. So return to me with Your grace and kindness upon me, for indeed, You are the Oft-Returning, the Merciful. There is no (true) deity besides You. The Originator, nothing precedes You, and the Everlasting, never unaware. And the one who does not die, the Creator of what can be seen and what cannot be seen, and every day You are in a matter, vast in Your affairs. O Allah (You have encompassed) everything is mercy and knowledge. O Most Merciful, O Most Compassionate, O Forbearing, O Generous, O the One, O Eternal Refuge, O Living, O Sustainer of life, O Ever-Living, O Self-Subsisting, there is no (true) deity except You. O our Lord, indeed we are Your servants and in Your path, make for us the way to all goodness.
اے اللہ! میرے گناہوں کو تیرے معاف کرنے، میری لغزشوں سے تیرے درگزر فرمانے نے مجھے یہ حوصلہ بخشا کہ میں تجھ سے وہ سوال کروں جس کا میں مستحق نہیں اور جن میں میں نے کوتاہی کی ہے۔ میں تجھے پکارتا ہوں بے خوف ہو کر، سوال کرتا ہوں تجھ سے مانوس ہو کر، بےشک تو نے ہمیشہ مجھ پر احسان ہی کیے ہیں البتہ میں نے اپنی جان پر ہمیشہ زیادتیاں ہی کی ہیں جن کا تعلق تیرے اور میرے درمیان ہے۔ تو نے مجھ پر نعمتوں کی بارش کر کے میرے ساتھ دوستی ہی چاہی لیکن میں نے گناہ کر کے تیرے ہاں مبغوض ہونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بایں ہمہ میرے تجھ پر بھروسے نے مجھے اس بات پر اکسایا کہ میں تیرے سامنے جرأت کروں۔ پس مجھ پر اپنے فضل و احسان کی دوبارہ بارش برسا کیونکہ تو ہی توبہ قبول کرنے والا اور مہربان ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو ہی ایجاد کرنے والا ہے، تجھ سے پہلے کچھ نہ تھا، تو ہمیشہ رہنے والا ہے اور غافل نہیں، تو ایسی ذات ہے جسے موت نہیں اور تو ہر چیز کو پیدا کرنے والا ہے خواہ وہ نظر آئے یا نہ آئے، تو ہر دن اور ہرآن اک نئی شان رکھتا ہے۔ اے اللہ! تو اپنے علم اور رحمت کی وجہ سے ہر چیز پر محیط ہے، اے مہربان! اے رحم کرنے والے! اے بردبار!اے کرم کرنے والے! اے واحد و یکتا! اے بے نیاز! اے زندہ رہنے اور زندہ رکھنے والے! اے زندہ اور قائم رہنے والے! اے ہمارے پروردگار! تیرے سوا کوئی معبود نہیں، ہم تیرے غلام ہیں اور تیرے ہی راستے پر گامزن ہیں، ہمیں ہر اچھے راستے پرگامزن رہنے کی توفیق عطا فرما۔