اَعُوْذُ بِوَجْهِ اللّٰهِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ شَیْءٌ اَعْظَمَ مِنْهُ وَبِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَاَ وَبَرَاَ وَمِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمَا یَعْرُجُ فِیْھَا وَمِنْ شَرِّ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَمَا یَخْرُجُ مِنْھَا وَمِنْ شَرِّ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ اِلَّا طَارِقًا یَّطْرُقَ بِخَیْرٍ یَّا رَحْمٰنُ
I seek refuge in the Magnifcent Face of Allah, the One- greater than which there is naught; and with all the Complete & Comprehensive Words of Allah, which neither the righteous nor the wrongdoer can surmount, from the evil of everything that He created, brought into existence and dispersed; from the evil of all that descends from the skies and all that ascends up to it; from the evil of that which enters into the earth and comes out of it; from the evil of the visitations of the night and the day, except for that which knocks with goodness from You, O Most Merciful!
میں پناہ لیتا ہوں عظمت والے اللہ کے چہرے کے ساتھ جس سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے اور اس کے کامل التاثیر کلمات کے ساتھ جن سے آگے نہ نیک بڑھ سکتا ہے اور نہ بد، ہر اس چیز کے شر سے جو پیدا ہوئی اور عدم سے وجود میں آئی، اور ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے اور جو آسمان پر جاتی ہے اور ہر اس چیز کے شر سے جو زمین میں داخل ہوتی ہے اور نکلتی ہے اور ہر اس چیز کے شر سے جو رات اور دن کے کسی بھی حصے میں آتی ہے الا یہ کہ وہ خیریت سے آئے۔ یا رحمان!
Background & narration
Qaqa' bin Hakim (may Allah have mercy on him) narrates that Ka'b Al-Ahbar (may Allah have mercy on him) said: "If I did not recite certain words, the Jews would have turned me into a donkey." The people asked, "What are those words?" Ka'b (may Allah have mercy on him) replied: اَعُوْذُ بِوَجْہِ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ شَیْئ اَعْظَمَ مِنْہُ وَبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُہُنَّ بَرّ وَلَا فَاجِر وَبِاَسْمَائِ اللّٰہِ الْحُسْنٰی کُلِّہَا مَا عَلِمْتُ مِنْہَاوَمَا لَمْ اَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَاَ وَذَرَاَ Al-Muwatta' by Imam Malik, Kitab Al-Shi'r: 12
قعقاع بن حکیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ کعب احباررحمہ اللہ نے کہا: اگر میں چند کلمات نہ پڑھا کرتا تو یہودی مجھے گدھا بنا دیتے ،لوگوں نے پوچھا :وہ کلمات کیا ہیں؟تو کعب رحمہ اللہ نے کہا : ٠ اَعُوْذُ بِوَجْہِ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ الَّذِیْ لَیْسَ شَیْئ اَعْظَمَ مِنْہُ وَبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ الَّتِیْ لَا یُجَاوِزُہُنَّ بَرّ وَلَا فَاجِر وَبِاَسْمَائِ اللّٰہِ الْحُسْنٰی کُلِّہَا مَا عَلِمْتُ مِنْہَاوَمَا لَمْ اَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَاَ وَذَرَاَ۔ میں اللہ کے عظیم چہرے کی پناہ لیتا ہوں جس سے عظیم کوئی اور چیز نہیں ہے ۔ اور اﷲکے مکمل کلمات کے ساتھ (پناہ لیتا ہوں) جن سے کوئی نیک اور فاجر آگے نہیں بڑھ سکتا اور اللہ کے تمام اسمائے حسنٰی کے ساتھ (پناہ لیتا ہوں)جنہیں میں جانتا ہوں اور جنہیں میں نہیں جانتا اس چیز کے شر سے جسے اس نے پیدا کیا ، بنایااور پھیلایا۔ ] الموطأ لامام مالک،کتاب الشعر: 12[