نماز کے اذکار

16 adhkar

  1. 1

    تکبیر تحریمہ

    اَللّٰہ أَکْبَرُ

    اللہ بہت بڑا ہے۔

  2. 2

    ثنا

    سُبْحٰنَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَلَا إِلٰہَ غَیْرُکَ

    اے اللہ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، اور تیری تعریف بیان کرتے ہیں ،اور تیرانام بہت برکت والاہے، اور تیری شان اونچی ہے ،اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔

  3. 3

    تعوذ

    أَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ

    میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتاہوں۔

  4. 4

    تسمیہ

    بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

    اللہ کے نام سے شروع کرتاہوں جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

  5. 5

    تکبیر رکوع

    اَللّٰہ أَکْبَرُ

    اللہ بہت بڑا ہے۔

  6. 6

    تسبیح رکوع

    سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیْمِ

    پاکی بیان کرتاہوں میں اپنے رب کی جو بزرگی والا ہے۔

  7. 7

    تسمیع وتحمید

    سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ

    سنی اللہ نے بات اس کی جس نے تعریف کی ۔

  8. 8

    تسمیع وتحمید

    رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ

    اے ہمارے پروردگار تیرے ہی لیے سب تعریفیں ہیں۔

  9. 9

    تکبیرِ سجدہ

    اَللّٰہ أَکْبَرُ

    اللہ بہت بڑا ہے۔

  10. 10

    تسبیحِ سجدہ

    سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰی

    پاک ہے میرا ربّ بہت بڑا ۔

  11. 11

    تکبیرِ جلسہ

    اَللّٰہُ أَکْبَرُ

    اللہ بہت بڑا ہے۔

  12. 12

    تشہّد یعنی التحیّات

    اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا النَّبِيُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصّٰلِحِیْنَ۔ أَشْھَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔

    سب زبانی اور بدنی اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں۔ سلام تم پر اے نبی ! اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں تم پر نازل ہوں سلام ہم پر اور خدا کے نیک بندوں پر۔ میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتاہوں کہ محمد ﷺ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔

  13. 13

    درودشریف

    اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَاصَلَّیْتَ عَلٰی إِبْرَاہِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی إِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ إِبْرَاھِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

    اے اللہ! محمد ﷺ پر اورمحمد ﷺ کی آل پر رحمت نازل فرما جیسا کہ تونے ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر رحمت نازل کی۔ بے شک تو تعریف کے لائق بڑی بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! تومحمد ﷺ پر اور ان کی آل پر برکت نازل فرما جیسی کہ برکت نازل کی تو نے ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر۔ بے شک تو خوبیوں والا بزرگی والاہے۔

  14. 14

    درودشریف کے بعد دعا

    اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ ظَلَمْتُ نَفْسِيْ ظُلْماً کَثِیْرًا وَّلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْ لِيْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِيْ إِنَّکَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ

    اے اللہ! میں نے اپنے نفس پر بہت ظلم کیا ہے اور تیرے سوا کوئی گناہوں کا بخشنے والا نہیں ہے، پس اپنی خاص بخشش سے مجھے بخش اور مجھ پر رحم فرما۔ بے شک تو بخشنے والا مہربان ہے۔

  15. 15

    نماز کے بعد کی دعا

    اَللّٰہُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ

    اے اللہ تو سلامتی دینے والا ہے، اور تجھ ہی سے سلامتی مل سکتی ہے ، تو برکت والا ہے اے بزرگی اور بڑائی والے۔

  16. 16

    دعائے قنوت

    اَللّٰہُمَّ إِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ وَنُؤْمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَنُثْنِيْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ وَنَشْکُرُکَ وَلَا نَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ۔ اَللّٰہُمَّ إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّيْ وَنَسْجُدُ وَإِلَیْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ وَنَرْجُوْ رَحْمَتَکَ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ إِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِمُلْحِقٌ

    اے اللہ! ہم تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے بخشش چاہتے ہیں اور تجھ ہی پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں اور تیری خوبیاں بیان کرتے ہیں اور تیرا شکر ادا کرتے ہیں اور ناشکری نہیں کرتے۔ ہم علیحدگی اور بیزاری اختیار کرتے ہیں، اس سے جو تیری نافرمانی کرے۔اے اللہ !تجھ ہی کوہم پُوجتے ہیں اور تیرے ہی لیے ہم نمازیں پڑھتے ہیں اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری طرف دوڑتے ہیں اور خدمت میں حاضر ہیں اور تیری رحمت کے امید وار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں، یقینا تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔