84. Surah Al-Inshiqaaq
الإنشقاقThe Splitting Open · 25 ayahsتفسیر تبیان القرآن
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ Open ayah 84:1 in the Quran reader
جب آسمان پھٹ جائے گا (1)
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ Open ayah 84:2 in the Quran reader
اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اسی کے لائق وہ ہے (1)
وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ Open ayah 84:3 in the Quran reader
اور جب زمین کھینچ کر پھیلا دی جائے گی (1)
وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ Open ayah 84:4 in the Quran reader
اور اس میں جو ہے اسے وہ اگل دے گی اور خالی ہوجائے گی (1)
وَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ Open ayah 84:5 in the Quran reader
اور اپنے رب پر کان لگائے گی اور اسی لائق وہ ہے۔
یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ Open ayah 84:6 in the Quran reader
اے انسان ! تو نے اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کر کے اس سے ملاقات کرنے والا ہے۔
فَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ Open ayah 84:7 in the Quran reader
تو (اسوقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا۔
فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ Open ayah 84:8 in the Quran reader
اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا
وَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ Open ayah 84:9 in the Quran reader
اور وہ اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا (1)۔
وَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ Open ayah 84:10 in the Quran reader
ہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ پیچھے سے دیا جائے گا۔
فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ Open ayah 84:11 in the Quran reader
تو وہ موت کو بلانے لگے گا۔
وَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاؕ Open ayah 84:12 in the Quran reader
اور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا۔
اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ Open ayah 84:13 in the Quran reader
یہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا (1)
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ Open ayah 84:14 in the Quran reader
اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا۔
بَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاؕ Open ayah 84:15 in the Quran reader
کیوں نہیں حالانکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا (1)
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ Open ayah 84:16 in the Quran reader
مجھے شفق کی قسم (1) اور رات کی !
وَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ Open ayah 84:17 in the Quran reader
اور اس کی جمع کردہ (1) چیزوں کی قسم۔
وَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ Open ayah 84:18 in the Quran reader
اور چاند کو جب وہ کامل ہوجاتا ہے۔
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ Open ayah 84:19 in the Quran reader
یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت میں پہنچوگے (1)
فَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ Open ayah 84:20 in the Quran reader
انہیں کیا ہوگیا ہے کہ ایمان نہیں لاتے۔
وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ۩ Open ayah 84:21 in the Quran reader
اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے (1)
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘ۖ Open ayah 84:22 in the Quran reader
بلکہ جنہوں نے کفر کیا وہ جھٹلا رہے ہیں (1)
وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘ۖ Open ayah 84:23 in the Quran reader
اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں۔
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ Open ayah 84:24 in the Quran reader
انہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو۔
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ Open ayah 84:25 in the Quran reader
ہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بیشمار اور نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔