85. Surah Al-Burooj
البروجThe Constellations · 22 ayahsجواھر القرآن
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِۙ Open ayah 85:1 in the Quran reader
قسم ہے2 آسمان کی جس میں برج ہیں
وَ الْیَوْمِ الْمَوْعُوْدِۙ Open ayah 85:2 in the Quran reader
اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے
وَ شَاهِدٍ وَّ مَشْهُوْدٍؕ Open ayah 85:3 in the Quran reader
اور اس دن کی3 جو حاضر ہوتا ہے اور اس کی کہ جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ Open ayah 85:4 in the Quran reader
مارے گئے4 کھائیاں کھودنے والے
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ Open ayah 85:5 in the Quran reader
آگ ہے بہت ایندھن والی
اِذْ هُمْ عَلَیْهَا قُعُوْدٌۙ Open ayah 85:6 in the Quran reader
جب وہ اس پر بیٹھنے
وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ Open ayah 85:7 in the Quran reader
اور جو کچھ وہ کرتے مسلمانوں کے ساتھ اپنی آنکھوں سے دیکھتے
وَ مَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ الْعَزِیْزِ الْحَمِیْدِۙ Open ayah 85:8 in the Quran reader
اور ان سے5 بدلہ نہ لیتے تھے مگر اسی بات کا کہ وہ یقین لائے اللہ پر جو زبردست ہے تعریفوں والا
الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌؕ Open ayah 85:9 in the Quran reader
جس کا راج ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اللہ کے سامنے ہے ہر چیز
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ Open ayah 85:10 in the Quran reader
تحقیق جو6 دین سے بچلائے ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو پھر توبہ نہ کی تو ان کے لیے عذاب ہے دوزخ کا اور ان کے لیے عذاب ہے آگ لگے کا
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ۣؕ۬ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ Open ayah 85:11 in the Quran reader
بیشک جو لوگ7 یقین لائے اور کیں انہوں نے بھلائیاں ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں یہ ہے بڑی مراد ملنی
اِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِیْدٌؕ Open ayah 85:12 in the Quran reader
بیشک8 تیرے رب کی پکڑ سخت ہے
اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ Open ayah 85:13 in the Quran reader
بیشک9 وہی کرتا ہے پہلی مرتبہ اور دوسری
وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ Open ayah 85:14 in the Quran reader
اور وہی ہے بخشنے والا محبت کرنے والا
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ Open ayah 85:15 in the Quran reader
مالک عرش کا بڑی شان والا
فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ Open ayah 85:16 in the Quran reader
کر ڈالنے والا جو چاہے
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ Open ayah 85:17 in the Quran reader
کیا پہنچی10 تجھ کو بات ان لشکروں کی
فِرْعَوْنَ وَ ثَمُوْدَؕ Open ayah 85:18 in the Quran reader
فرعون اور ثمود کے
بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فِیْ تَكْذِیْبٍۙ Open ayah 85:19 in the Quran reader
کوئی نہیں11 بلکہ منکر جھٹلاتے ہیں
وَّ اللّٰهُ مِنْ وَّرَآئِهِمْ مُّحِیْطٌۚ Open ayah 85:20 in the Quran reader
اور اللہ نے ان کو ہر طرف سے گھیر رکھا ہے
بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ Open ayah 85:21 in the Quran reader
کوئی نہیں12 یہ قرآن ہے بڑی شان کا
فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠ Open ayah 85:22 in the Quran reader
لکھا ہوا لوح محفوظ میں