99. Surah Az-Zalzala

الزلزلةThe Earthquake · 8 ayahsبیان القرآن

Ayahs 99:1–2

اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ Open ayah 99:1 in the Quran reader

جب زمین اپنی سخت جنبش سے ہلائی جاوے گی۔

وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ Open ayah 99:2 in the Quran reader

اور زمین اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی۔ (ف 4)

ف 4۔ بوجھ سے دفینے اور مردے مراد ہیں۔
Ayah 99:3

وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۚ Open ayah 99:3 in the Quran reader

اور اس حالت کو دیکھ کر کافر آدمی کہے گا اس کو کیا ہوا۔ (ف 1)

ف 1۔ اس حالت کو دیکھ کر کہے گا کہ یہ خلاف معتاد و خلاف گمان زلزلہ و اخراج اثقال کیسے ہونے لگا، وجہ اس کہنے کی یہ ہے کہ یہ قیامت کا اور اس کے واقعات کا پہلے سے منکر تھا، اب ان واقعات کو دیکھ کر حیرت زدہ ہے۔
Ayah 99:4

یَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاۙ Open ayah 99:4 in the Quran reader

اس روز سب اپنی (اچھی بری) خبریں بیان کرنے لگے گی۔ (ف 2)

ف 2۔ ترمذی وغیرہ میں اس کی تفسیر میں حدیث مرفوع آئی ہے جس شخص نے روئے زمین پر جیسا عمل کیا ہوگا بھلا یا برا زمین سب کہہ دے گی بطور شہادت عنداللہ کے۔
Ayahs 99:5–8

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاؕ Open ayah 99:5 in the Quran reader

اس سبب سے کہ آپ کے رب کا اس کو یہی حکم ہوگا۔

یَوْمَئِذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا١ۙ۬ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْؕ Open ayah 99:6 in the Quran reader

اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (موقف حساب سے) واپس ہوں گے تاکہ اپنے اعمال (کے ثمرات) کو دیکھ لیں۔

فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ Open ayah 99:7 in the Quran reader

سو جو شخص (دنیا میں) ذرہ برابر نیکی کرے گا وہ (وہاں) اس کو دیکھ لے گا۔

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠ Open ayah 99:8 in the Quran reader

اور جو شخص ذرہ برابر بدی کرے گا وہ اس کو دیکھ لے گا۔ (ف 3)

ف 3۔ بشرطیکہ اس وقت تک وہ خیر و شر باقی رہی ہو، ورنہ اگر کفر سے وہ خیر فنا ہوچکی ہو یا تو بہ و ایمان سے وہ شر زائل ہوچکا ہو وہ اس میں داخل ہی نہیں کیونکہ وہ خیر نہ رہی اور وہ شر شر نہ رہا، جب مدار حکم نہ رہا حکم بھی ثابت نہ ہوگا۔