104. Surah Al-Humaza
الهمزةThe Traducer · 9 ayahsبیان القرآن
وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِۙ Open ayah 104:1 in the Quran reader
بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کے لیے جو پس پشت عیب نکالنے والا ہو (اور) رو دررو طعنہ دینے والا ہو۔
اِ۟لَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّ عَدَّدَهٗۙ Open ayah 104:2 in the Quran reader
جو (غایت حرص سے) مال جمع کرتا ہو اور (غایت حب وفرح سے) اسکو باربار گنتا ہو۔
یَحْسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخْلَدَهٗۚ Open ayah 104:3 in the Quran reader
وہ خیال کر رہا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا۔ (ف 3)
كَلَّا لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَةِ٘ۖ Open ayah 104:4 in the Quran reader
ہرگز نہیں (رہے گا پھر آگے اس ویل کی تفسیر ہے) کہ والله وہ شخص ایسی آگ میں ڈالا جائے گا جس میں جو کچھ پڑے وہ اس کو توڑ پھوڑ دے۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْحُطَمَةُؕ Open ayah 104:5 in the Quran reader
اور آپ کو کچھ معلوم ہے وہ توڑ پھوڑ کرنے والی آگ کیسی ہے۔
نَارُ اللّٰهِ الْمُوْقَدَةُۙ Open ayah 104:6 in the Quran reader
وہ اللہ کی آگ ہے۔
الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَى الْاَفْئِدَةِؕ Open ayah 104:7 in the Quran reader
جو (الله) کے حکم سے سلگائی گئی ہے جو کہ (بدن کو لگتے ہی) دلوں تک جا پہنچے گی۔ (ف 4)
اِنَّهَا عَلَیْهِمْ مُّؤْصَدَةٌۙ Open ayah 104:8 in the Quran reader
(اور) وہ (آگ) ان پر بند کردی جاوے گی۔
فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ۠ Open ayah 104:9 in the Quran reader
(اس طرح سے) کہ وہ لوگ آگ کے بڑے لمبے لمبے ستونوں میں (گھرے ہوں گے) ۔ (ف 5)