110. Surah An-Nasr
النصرDivine Support · 3 ayahsاشرف الحواشی
اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُۙ Open ayah 110:1 in the Quran reader
(اے پیغمبر) جب خدا کی مدد آ نپہنچی اور مکہ فتح ہوگیا
ف 2 مطلب یہ ہے کہ وہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ گیا جس کے لئے آپ کو دنیا میں بھیجا گیا تھا۔
وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًاۙ Open ayah 110:2 in the Quran reader
اور تو نے لوگوں کو دیکھ لیا اللہ تعالیٰ کے دین یعنی اسلام میں جوق جوق جھنڈ جھنڈ داخل ہو رہے ہیں
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَ اسْتَغْفِرْهُ١ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا۠ Open ayah 110:3 in the Quran reader
تو تعریف کے ساتھ اپنے مالک کی پاکی بیان کرو اور اس سے بخشش مانگ بیشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے3
ف 3 یعنی اب اس کی طرف واپسی کی تیاری کیجیے۔ نبی ﷺ کے اپنے لئے بخشش مانگنے کا مطلب کتنی جگہ واضح کیا جا چکا ہے۔