صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدٍ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَامِلًا الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ عَلَى عَاتِقِهِ وَلُعَابُهُ يَسِيلُ عَلَيْهِ
حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے حضرت امام حسن ؓ کو اپنے کندھے پر اٹھا رکھا ہے اور ان کا لعاب نبی کریم ﷺ پر بہہ رہا ہے۔