حضرت ابوہریرہ (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ
حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا اے اللہ! حلق کرانے والوں کی بخشش فرما۔ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ قصر کرانے والوں کے لئے بھی دعاء کیجئے۔ نبی کریم ﷺ نے پھر یہی فرمایا کہ اے اللہ! حلق کرانے والوں کی مغفرت فرما چوتھی مرتبہ نبی کریم ﷺ نے قصر کرانے والوں کو بھی اپنی دعاء میں شامل فرما لیا۔