Musnad Imam Ahmad 26074

حضرت بسرہ بنت صفوان کی حدیثیں

26074Musnad Imam Ahmad

حضرت بسرہ بنت صفوان کی حدیثیں

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ قَالَ سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ أَبِي قَالَ ذَاكَرَنِي مَرْوَانُ مَسَّ الذَّكَرِ فَقُلْتُ لَيْسَ فِيهِ وُضُوءٌ فَقَالَ إِنَّ بُسْرَةَ بِنْتَ صَفْوَانَ تُحَدِّثُ فِيهِ فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا رَسُولًا فَذَكَرَ الرَّسُولُ أَنَّهَا تُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ

عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مروان نے مجھ سے " مس ذکر " کے متعلق مذاکرہ کیا، میری رائے یہ تھی کہ اپنی شرمگاہ کو چھونے سے انسان کا وضو نہیں ٹوٹتا، جبکہ مروان کا یہ کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حضرت بسرہ بنت صفوان نے اس سے ایک حدیث بیان کی ہے، بالآخر مروان نے حضرت بسرہ کے پاس ایک قاصد بھیجا، اس نے آ کر بتایا کہ انہوں نے یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھوئے، اسے چا ہئے کہ وضو کرے۔