حضرت ام جندب ازدیہ کی حدیثیں
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَخْبَرَنَا لَيْثٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ أُمِّ جُنْدُبٍ الْأَزْدِيَّةِ أَنَّهَا سَمِعَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ أَفَاضَ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ عَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ وَالْوَقَارِ وَعَلَيْكُمْ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ
حضرت ام جندب سے مروی ہے کہ انہوں نے عرفات سے واپسی پر نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا لوگو! سکون اور ورقار کو اپنے اوپر لازم کرلو اور ٹھیکری جیسی کنکریاں لے لینا۔