Musnad Imam Ahmad 25876

حضرت فاطمہ ابوعبیدہ کی پھوپھی، اور حضرت حذیفہ کی ہمشیرہ کی حدیث

25876Musnad Imam Ahmad

حضرت فاطمہ ابوعبیدہ کی پھوپھی، اور حضرت حذیفہ کی ہمشیرہ کی حدیث

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ حُذَيْفَةَ عَنْ عَمَّتِهِ فَاطِمَةَ أَنَّهَا قَالَتْ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعُودُهُ فِي نِسَاءٍ فَإِذَا سِقَاءٌ مُعَلَّقٌ نَحْوَهُ يَقْطُرُ مَاؤُهُ عَلَيْهِ مِنْ شِدَّةِ مَا يَجِدُ مِنْ حَرِّ الْحُمَّى قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ دَعَوْتَ اللَّهَ فَشَفَاكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ بَلَاءً الْأَنْبِيَاءَ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ

حضرت فاطمہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم کچھ خواتین نبی ﷺ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئیں تو دیکھا کہ ایک مشکیزہ نبی ﷺ کے قریب لٹکا ہوا ہے اور اس کا پانی نبی ﷺ پر ٹپک رہا ہے کیونہ نبی ﷺ کو بخار کی حرارت شدت سے محسوس ہو رہی تھی، ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ! اگر اپ اللہ سے دعاء کرتے تو وہ آپ کو شفاء دیدیتا؟ نبی ﷺ نے فرمایا تمام لوگوں میں سب سے زیادہ سخت مصیبتیں انبیاء کرام پر آتی رہی ہیں پھر دردہ بدردہ ان کے قریب لوگوں پر آتی ہیں۔