ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ سَمِعْتُ عُرْوَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَطْيَبِ مَا أَقْدِرُ عَلَيْهِ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ ثُمَّ يُحْرِمُ
حضرت عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ احرام سے پہلے میں نے نبی ﷺ کو سب سے بہترین اور عمدہ خوشبو لگائی ہے جس کے بعد نبی ﷺ احرام باندھ لیتے تھے۔