حضرت بلال حبشی (رض) کی حدیثیں۔
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَأَلْتُ بِلَالًا أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ قَالَ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِدَارِ ثَلَاثَةُ أَذْرُعٍ
حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ میں نے حضرت بلال ؓ سے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ نے خانہ کعبہ میں داخل ہو کر کہاں نماز پڑھی تھی؟ انہوں نے بتایا دو ستونوں کے درمیان ( اور اس وقت نبی کریم ﷺ اور دیوار کے درمیان تین گز کا فاصلہ تھا)۔