حضرت مقداد بن اسود (رض) کی حدیثیں
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ قَالَ قَامَ رَجُلٌ يُثْنِي عَلَى أَمِيرٍ مِنْ الْأُمَرَاءِ فَجَعَلَ الْمِقْدَادُ يَحْثِي فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ وَقَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَحْثِيَ فِي وُجُوهِ الْمَدَّاحِينَ التُّرَابَ
میمون بن ابی شبیب کہتے ہیں کہ ایک عامل حضرت عثمان ؓ کی تعریف کرنے لگا تو حضرت مقداد ؓ آگے بڑھے اور اس کے منہ پر مٹی پھینکنے لگے حضرت عثمان ؓ نے ان سے پوچھا یہ کیا؟ انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے جب تم کسی کو تعریف کرتے ہوئے دیکھا کرو تو اس کے چہرے پر مٹی پھینکا کرو۔