Musnad Imam Ahmad 22569

حضرت حارثہ بن نعمان (رض) کی حدیثیں

22569Musnad Imam Ahmad

حضرت حارثہ بن نعمان (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ حَارِثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ مَرَرْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام جَالِسٌ فِي الْمَقَاعِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ثُمَّ أَجَزْتُ فَلَمَّا رَجَعْتُ وَانْصَرَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هَلْ رَأَيْتَ الَّذِي كَانَ مَعِي قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَإِنَّهُ جِبْرِيلُ وَقَدْ رَدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ

حضرت حارثہ بن نعمان ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس سے گذرا نبی کریم ﷺ کے ساتھ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) بھی تھے جو اپنی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے میں نے انہیں سلام کیا اور آگے بڑھ گیا جب میں واپس آیا تو نبی کریم ﷺ واپس جا رہے تھے نبی کریم ﷺ نے پوچھا کیا تم نے اس آدمی کو دیکھا تھا جو میرے ساتھ تھا؟ میں نے عرض کیا جی ہاں! نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ وہ جبرائیل (علیہ السلام) تھے اور انہوں نے تمہارے سلام کا جواب دیا تھا۔