Musnad Imam Ahmad 20705

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

20705Musnad Imam Ahmad

حضرت زید بن خالد (رض) کی مرویات

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طُعْمَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ غَنَمًا لِلضَّحَايَا فَأَعْطَانِي عَتُودًا جَذَعًا مِنْ الْمَعْزِ قَالَ فَجِئْتُهُ بِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ جَذَعٌ قَالَ ضَحِّ بِهِ فَضَحَّيْتُ بِهِ

حضرت زید بن خالد ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کرام ؓ کے درمیان قربانی کے لئے بکریاں تقسیم کیں تو میرے حصے میں چھ ماہ کا ایک بچہ آیا، میں اسے لے کر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ! ﷺ یہ تو چھ ماہ کا بچہ ہے (کیا اس کی قربانی ہوجائے گی؟ ) نبی کریم ﷺ نے فرمایا اسی کی قربانی کرلو چناچہ میں نے اسی کی قربانی کرلی۔