Musnad Imam Ahmad 20266

وہ روایات جوزربن حبیش (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔

20266Musnad Imam Ahmad

وہ روایات جوزربن حبیش (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔

حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ وَعَبْدُ الْأَعْلَى قَالَا حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ زِيَادٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ لَوْ مِتْنَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّهُنَّ كَانَ يَحِلُّ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ قَالَ وَمَا يُحَرِّمُ ذَاكَ عَلَيْهِ قَالَ قُلْتُ لِقَوْلِهِ لَا يَحِلُّ لَكَ النِّسَاءُ مِنْ بَعْدُ قَالَ إِنَّمَا أُحِلَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرْبٌ مِنْ النِّسَاءِ

زیاد انصاری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی بن کعب ؓ سے پوچھا کہ اگر نبی کریم ﷺ کی ساری ازواج مطہرات کا انتقال ہوجاتا تو کیا نبی کریم ﷺ کے لئے دوسری شادی کرنا جائز ہوتا؟ حضرت ابی ؓ نے فرمایا اسے حرام کس نے کیا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں آپ کے لئے اس کے بعد کسی عورت سے نکاح حلال نہیں ہے انہوں نے فرمایا نبی کریم ﷺ کے لئے کئی قسم کی عورتیں حلال کی گئی تھیں۔