وہ حدیثیں جو حضرت سہل بن سعد (رض) نے ان سے نقل کی ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمَسْجِدُ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مَسْجِدِي هَذَا
حضرت سہل بن سعد ؓ سے بحوالہ ابی بن کعب ؓ مروی ہے کہ کسی شخص نے اس مسجد کے متعلق سوال کیا جس کی بنیاد تقوٰی پر رکھی گئی تھی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس سے مراد میری مسجد ہے۔