Musnad Imam Ahmad 19706

حضرت عبدالرحمن بن سمرہ (رض) کی حدیثیں

19706Musnad Imam Ahmad

حضرت عبدالرحمن بن سمرہ (رض) کی حدیثیں

حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ وَيُونُسُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ إِذَا آلَيْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ

حضرت عبدالرحمن بن سمرہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا اے عبدالرحمن بن سمرہ ؓ جب تم کسی بات پر قسم کھاؤ اور پھر کسی دوسری صورت میں خیر دیکھو تو خیر والے کام کو کرلو اور اپنی قسم کا کفارہ دے دو۔