Musnad Imam Ahmad 18489

حضرت زید بن ارقم (رض) کی مرویات

18489Musnad Imam Ahmad

حضرت زید بن ارقم (رض) کی مرویات

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنِ الْحَجَّاجِ مَوْلَى بَنِي ثَعْلَبَةَ عَنْ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ عَمِّ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ قَالَ نَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ مِنْ عَلِيٍّ فَقَالَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ قَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَنْهَى عَنْ سَبِّ الْمَوْتَى فَلِمَ تَسُبُّ عَلِيًّا وَقَدْ مَاتَ

حضرت قطبہ بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ کی زبان سے حضرت علی ؓ کی شان میں کوئی نامناسب جملہ نکل گیا تو حضرت زید بن ارقم ؓ نے ان سے فرمایا کہ آپ جانتے ہیں نبی کریم ﷺ نے مردوں کو برابھلا کہنے سے منع فرمایا ہے پھر آپ حضرت علی ؓ کے متعلق ایسی بات کیوں کررہے ہیں جبکہ وہ فوت ہوچکے؟