حضرت جابراحمسی (رض) کی حدیثیں
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي خَالِدٍ عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ الدُّبَّاءُ فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالَ نُكَثِّرُ بِهِ طَعَامَنَا
حضرت جابر احمسی ؓ سے مروی ہے کہ میں ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم ﷺ کے یہاں کدو تھا میں نے پوچھا یہ کیا ہے؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس کے ذریعے ہم اپنا کھانا بڑھالیتے ہیں۔