نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مؤذن کی حدیث
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ عَنْ رَجُلٍ حَدَّثَهُ مُؤَذِّنُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمٍ مَطِيرٍ صَلُّوا فِي الرِّحَالِ
نبی کریم ﷺ کے ایک مؤذن سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ تیز بارش کے موقع پر نبی کریم ﷺ کے منادی نے اعلان کردیا کہ اپنے اپنے مقام پر نماز پڑھ لو۔