حضرت براء بن عازب (رض) کی مرویات
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ يَخْطُبُ فَقَالَ حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ فَكَانَ غَيْرَ كَذُوبٍ أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا صَلَّوْا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ قَامُوا قِيَامًا حَتَّى يَرَوْهُ سَاجِدًا ثُمَّ سَجَدُوا
حضرت براء ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جب رکوع سے سر اٹھاتے تھے تو صحابہ کرام ؓ اس وقت تک کھڑے رہتے جب تک نبی کریم ﷺ سجدے میں نہ چلے جاتے اس کے بعد وہ سجدے میں جاتے تھے۔